اکشے کمار کا ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ

ْبالی ووڈ اسٹار نئی آنے والی سائنس فکشن فلم ’’2.0‘‘ میں ایک دن کا 2 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:05

اکشے کمار کا ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

لیجنڈری اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے جسے فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم قرار دیا جارہا ہے جب کہ سائنس فکشن فلم میں دونوں اداکا مختلف روپ میں نظر آئینگے لیکن اب بھاری بجٹ والی فلم میں اداکاروں کے معاوضے نے بھی سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کررہے ہیں جب کہ اداکار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جس کے لیے وہ 40 کروڑ چارج کریں گے اور رجنی کانت کو بھی فلم میں کام کا معاوضہ 60 کروڑ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار نے 62 کروڑ سے بننے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے لیے 42 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 23:05:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :