بھارتی گلوکار سونو نگم کو اذان سے متعلق بیان پر شدید تنقید ، وضاحت دینا پڑ گئی

میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا، آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ،مندروں اور مساجد میں سپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ، سونو نگم

منگل 18 اپریل 2017 23:43

بھارتی گلوکار سونو نگم کو اذان سے متعلق بیان پر شدید تنقید ، وضاحت دینا پڑ گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) بھارتی گلوکار سونونگم کو گزشتہ روز اذان سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد وضاحت دینا پڑ گئی۔سونو نگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس پر ان کے مداحوں سمیت نامور فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کے بعد سونونگم کو وضاحت کرنا پڑگئی۔

(جاری ہے)

معاملے کی سنگینی کو جانچتے ہوئے گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں جو میں نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق دیا تھا کہ مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہئیں۔واضح رہے کہ سونونگم نے کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 23:43:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :