بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوائرالہ کینسر کے بعد خلائی مخلوق نظر آنے لگی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:32

بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوائرالہ کینسر کے بعد خلائی مخلوق نظر آنے لگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوائرالا کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے بعد بال پوری طرح جھڑگئے تھے جس کے باعث خلائی مخلوق کی طرح نظر آتی تھی۔

(جاری ہے)

نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے 1991 میں فلم ’’سوداگر‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن فلم ’’ 1942 اے لو اسٹوری ‘‘ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا جب کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب اداکارہ نے کینسر سے جنگ جیتنے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے۔

جس کے لیے خود کو بڑی مشکل سے ذہنی طور پر تیار کیا تھا تاہم فیملی کے مکمل تعاون کی وجہ سے جنگ جیتنے میں آسانی ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ کیمو تھراپی کے بعد میرے بال، پلکیں اوربھنوئیں جھڑ چکی تھی اور جب میں خود کو آئینے میں دیکھتی تھی تو خلائی مخلوق کی طرح نظر آتی تھی جب کہ بیماری کے دوران ساری دنیا سے دور تھی لیکن پھر بھی گھر والوں سے فلمی دنیا کے بارے میں معلومات لیتی رہتی تھی اور میری بیماری کے دور میں بھی فلم نگری سے سلمان خان اور گلشن گروورصحت سے متعلق خبر گیری کرتے رہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 22:32:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :