اذان سے متعلق بیان: سونونگم کی معافی مانگنے کی پیشکش

بدھ 26 اپریل 2017 21:20

اذان سے متعلق بیان: سونونگم کی معافی مانگنے کی پیشکش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بھارتی گلوکار سونونگم نے اذان سے متعلق متنازع بیان پرمعافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارسونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ سب سے کہیں گے کہ اختلاف ختم کرنے پراتفاق کریں، اب اذان کے معاملے کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں۔بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پراذان سے متعلق متنازع بیانات دیئے تھیےجس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 21:20:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :