ہالی ووڈ اداکارہ فرح ابراہم کے دیسی لباس نے لوگوں کو چونکا دیا

بدھ 10 مئی 2017 19:50

ہالی ووڈ اداکارہ فرح ابراہم کے دیسی لباس نے لوگوں کو چونکا دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء)ایواڈ شو میں ایما واٹسن اور کینڈل جینر جیسی اداکاروں نے بھی بہت رنگ بکھیرے تھے۔لیکن فرح ابراہم کے کی ایسی کیا بات تھی کہ سب لوگوں کی نظریں ان پت جمی تھی اور میڈیا بھی ان کا دیوانا تھا۔

(جاری ہے)

کیوں کہ خالصتا مغربی شو میں برصغیر کے کپڑوں کو دیکھ کر لوگ چونک گئے۔ فرح ابراہم نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا، لہنگا خالصتا دیسی اور جنوبی ایشیائی کلچر کا حصہ ہے۔ 25 سالہ فرح ابراہم کی لہنگے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، اور کئی لوگوں نے ان کو دیسی اور دوسری تہذیب کے کپڑے پہننے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، جب کہ کچھ صارفین نے ان کی تعریف کی۔

وقت اشاعت : 10/05/2017 - 19:50:29