عمر شریف طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث آئی سی یو منتقل

جمعہ 12 مئی 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کونمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمر شریف کی حالات اچانک بگڑنے کے باعث انہیں نجی اسپتال کے آئی سی یو میں رکھاگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عمر شریف کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی طنزو مزاح کا استاد مانا جاتا ہے۔ عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلموں میں اداکاری سے کیا اس کے علاوہ انہوں نے اسکرپٹ بھی لکھے لیکن ان کی بے پناہ شہرت کی وجہ ان کے اسٹیج ڈرامے بنے جس میں ‘ بکرا قسطوں پر،اکبر اعظم ،بے بی سمجھا کرو’ قابل ذکر ہیں

وقت اشاعت : 12/05/2017 - 14:20:15

Rlated Stars :