لاہور:سکینڈل کوئین ادکارہ میرا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 75 لاکھ کر دیا

منگل 16 مئی 2017 22:44

لاہور:سکینڈل کوئین ادکارہ میرا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 75 لاکھ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) سکینڈل کوئین ادکارہ میرا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 75 لاکھ کر دیا جبکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے 2 کروڑ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ معاوضہ بڑھانے کی وجہ میرا ہسپتال کا پراجیکٹ ہے کیونکہ اس میں پیسوں کی بہت ضرورت ہے جبکہ طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا ہے۔ تاہم اب ہسپتال کے پراجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لالی ووڈ میں بننے والی فلموں کا معاوضہ 75 لاکھ کر دیا ہے جبکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ وصول کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔(علی)

وقت اشاعت : 16/05/2017 - 22:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :