زیبا بختیار ایک بار پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ‘فلم کا پیپرورک جاری

ہفتہ 20 مئی 2017 13:39

زیبا بختیار ایک بار پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ‘فلم کا پیپرورک جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) اداکارہ زیبا بختیار ایک بار پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دنوں فلم کا پیپرورک جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی اس کی کاسٹنگ اور میوزک پر کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک ان کے بیٹے اذان سمیع خان تیار کریں گے جو اس سے قبل بھی اپنی ایک ذاتی فلم کا میوزک بناچکے ہیں۔زیبابختیار نے چندسال پہلے ’’ون موشن پکچرز‘‘کے نام سے پروڈکشن ہائوس بنایا تھا جس کے زیراہتمام انہوں نے فلم’’آپریشن021‘‘بنائی تھی جو تین سال قبل ریلیز کی گئی تھی۔معلوم ہواہے زیبا بختیار کی نئی فلم ایک منفرد موضوع پر مبنی ہے جس کی تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں آئیں۔

وقت اشاعت : 20/05/2017 - 13:39:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :