بڑا فنکار وہ ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ‘ حنا دلپذیر

جمعہ 26 مئی 2017 12:29

بڑا فنکار وہ ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ‘ حنا دلپذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سینئر اداکارہ حناء دلپذیر نے کہا ہے کہ بڑ ا ادکار وہ نہیں ہوتا جو زیادہ ڈراموں میں کام کرتا ہے بلکہ میر ے نزدیک بڑا فنکار اس کو کہا جاتا ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ،بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوںنے ٹی وی پر کم کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی پہچانے جاتے ہیں ۔

انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہرت سے ڈ ر لگتا ہے کیونکہ انسان کو جب شہر ت مل جائے تو اس کو برقرار کھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ میں نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں خدا کی مہربانی شامل ہے میرا پنا کوئی کمال نہیں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری کوئی ایک پسندیدہ اداکارہ نہیں تمام سینئر میرے لئے قابل احترام ہیں اورمیں ان سب کو پسند کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میںاچھی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کی قائل ہوں اور خود بھی خوبصورت ہوں کیونکہ مجھے خدا کی ذات نے بنایا ہے اور جو تخلیق اس کی ہے وہ خوبصورت ہے اور ویسے بھی میں آج کل نجی ٹی وی سے آن ایئر سیٹ کام ’’ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘میں خوبصورت کا کریکٹر ادا کررہی ہوں جس کو عوامی حلقوں کی جانب سے پسند کیا جار ہا ہے جبکہ ڈرامہ سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘میں میرا مومو کا کردار میری شخصیت کا حصہ بن گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:29:02

Rlated Stars :