فلمسٹار میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا

سب سے پہلے ملک کی عزت ، کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی جواب

بدھ 7 جون 2017 17:58

فلمسٹار میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) فلمسٹار میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوں گے اس وقت تک بھارتی فلموں میں کام نہیں کروں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو بھارتی فلمساز انیس بزمی نے اپنی فلم کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی تھی مگر اداکارہ میرا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت پاکستانی فنکاروں اور حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں بنائے گا اس وقت تک میں کسی بھی بھارتی فلم میں کام نہیں کروں گی ۔ کیونکہ میرے لیے سب سے پہلے اپنے ملک کی عزت ہے جس پر میں کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی ۔

وقت اشاعت : 07/06/2017 - 17:58:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :