فنکارکی کامیابی کا راز اس کے نیک نیتی، محنت کرنے اور اپنے پیشے سے اخلاص میںپوشیدہ ہے،ندیم

پیر 12 جون 2017 12:37

فنکارکی کامیابی کا راز اس کے نیک نیتی، محنت کرنے اور اپنے پیشے سے اخلاص میںپوشیدہ ہے،ندیم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) خوش نصیب ہوں کہ ماہ رمضان میں خدا نے روزے اور نماز کی پابندی کی توفیق عطا کی ہے۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹار ندیم نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خدا کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے میرے فنی کیریئر کے پچاس برس مکمل کرا دیئے اور میں آج بھی کام کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فنکارکے طویل فنی کیریئر اور شہرت کا راز اس کے نیک نیتی سے محنت کرنے اور اپنے پیشے سے مخلص رہنے میںپوشیدہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ میری خدا سے ہردم دعا رہی ہے کہ وہ میرے ملک کو شاد و آباد رکھے اور فلم انڈسٹری کو ترقی دے۔ ندیم ان دنوں فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 12:37:37

Rlated Stars :