مسز عامر عدم تحفظ کا شکار

بدھ 16 ستمبر 2009 12:44

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16ستمبر 2009 ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی اہلیہ کرن را وٴان دنوں عامراورکر ینا کپورکے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عامر اور کر ینا آج کل ڈا ئر یکٹر را جو ہیرانی کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم کرن کیلئے پریشان کن بات یہ ہے کہ دونوں اداکار آئندہ کچھ روز میں ایک رومانوی گانے کی عکسبندی کرائیں گے جس کے باعث کرن فرانس سے ممبئی پہنچ رہی ہیں تاکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران اپنے شوہر پر نظر رکھ سکیں۔

ادھرفلم کے ڈا ئر یکٹر را جو ہیرانی نے بتایا ہے کہ گانے کی شوٹنگ اکیس ستمبر سے ہوگی اور یہ پانچ دن تک جاری رہے گی ۔انہوں نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کرن راؤ کی متوقع موجودگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2009 - 12:44:20

Rlated Stars :