زیبا بختیار کا فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین

صنعت کا درجہ ملنے پر فلم انڈسٹری کی بحالی یقینی ہو گئی ،نئے سرمایہ کاروں کو فلمسازی کرنے کا حوصلہ ملا ‘ گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 14:44

زیبا بختیار کا فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختیار نے پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ ملنے کے بعد اس کی بحالی یقینی ہو گئی ہے اور نئے سرمایہ کاروں کو فلمسازی کرنے کا حوصلہ ملا ہے ۔

(جاری ہے)

تفریح ٹیکس ختم کیے جانے پر اب وہ لوگ بھی فلم دیکھنے آئیں گے جو ٹکٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے فلم دیکھنے نہیں آتے تھے ۔ زیبا بختیار نے کہا کہ حکومت نے فنکاروں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکومت فنکار دوست ہے اور فنکاروںکے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ انداز میں کوشاں ہے ۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے فنکاروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیکر فنکاروں کو تحفہ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 14:44:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :