موجودہ دور میں کمپیئرنگ کو ایک آسان کام سمجھ لیا گیا ہے ‘ اسلم سیماب

جمعرات 1 اکتوبر 2009 12:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2009ء)اسٹیج اور ٹی وی کے معروف کمپیئر اسلم سیماب نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کمپیئرنگ کو ایک آسان کام سمجھ لیا گیا ہے ‘کمپیئرنگ ایک باقاعدہ فن ہے جس کے لئے مطالعہ ‘ مشاہدہ اور ذوق کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے اسلم سیماب نے کہا کہ میں نے ڈبل ایم اے کرنے کے بعد اس طرف قدم رکھا جبکہ مجھے 2006ء میں بیسٹ ریڈیو براڈ کاسٹر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ آج کل ٹی وی پروگراموں میں مختلف معروف اداکاروں کو کمپیئرنگ کرتے اور دوران کمپیئرنگ غلطیاں کرتے دیکھتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے ۔ اسلم سیماب نے کہا کہ میرے نزدیک طارق عزیز ‘ لئیق احمد ‘ خوش بخت شجاعت ‘ نعیم بخاری ‘ ضیاء محی الدین بہترین کمپیئر ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/10/2009 - 12:47:45

Rlated Stars :