نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے‘مصطفی قر یشی

ہفتہ 1 جولائی 2017 13:16

نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے‘مصطفی قر یشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔ تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 01/07/2017 - 13:16:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :