سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی نجی چینل پر بننے والے ڈرامہ سیریل باغی کا پہلا پرومو جاری

منگل 4 جولائی 2017 20:43

سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی نجی چینل پر بننے والے ڈرامہ سیریل باغی کا پہلا پرومو جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی نجی چینل پر بننے والے ڈرامہ سیریل باغی کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم ہندی میڈیم ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی بھی ہیں۔سرمد کھوسٹ اس فلم میں قندیل کے بھائی اور علی کاظمی ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2017 - 20:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :