فلموں سے عارضی وقفہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے لیا : عائشہ ٹاکیہ

ہفتہ 8 جولائی 2017 18:35

فلموں سے عارضی وقفہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے لیا : عائشہ ٹاکیہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے کہا ہے کہ فلموں سے عارضی وقفہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور زندگی میں مختلف چیزوں کو انجوائے کرنے کے لئے لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عائشہ ٹاکیہ 4 سال کے بعد فلم بوری والی کی بروس لیسے فلمی دنیا میں واپس آئیں گی انہوں نے فلموں سے عارضی وقفہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور زندگی میں مختلف چیزوں کو انجوائے کرنے کے لئے لیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب 4 سال کی تھیں تو وہ کیمرے کے سامنے آئیں ،میں نے ایک نارمل لڑکی کی طرح شہرت سے باہر کی زندگی نہیں گزاری اور پھر فلم وانٹڈ کے بعد لگا کہ مجھے اپنے متعلق سوچنے سمجھنے اور مختلف بزنس کرنے کے لئے اس سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے شادی اور بچے کے بعد زندگی کے مختلف پہلوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 18:35:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :