سلمان خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے اگلے دبنگ خان کا بتادیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 20:00

سلمان خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے اگلے دبنگ خان کا بتادیا
ممبئی: (اردو پوائنٹ تازہ ترین-08جولائی2017ء) سلمان خان ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن کے مداحوں کی کمی نہیں ہے۔ ان کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگ کئی لوگوں کو ازبر ہیں مگر یہ بات ان کے مداحوں کیلئے حیران کن ہو گی کہ خود دبنگ خان کسی اور فنکار کے ڈائیلاگ اور اداکاری سے بہت متاثر ہیں۔ جی ہاں بات ہو رہی ہے بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی کی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی اداکاری سے سلمان خان کا دل جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں سلمان خان نے بتایا کہ انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین ہے ۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ نواز الدین صدیقی نہ صرف فلم انڈسٹری کا سب سے باصلاحیت اداکار ہے بلکہ ایک اچھے اور شائستہ مزاج کے مالک بھی ہیں ۔ نوازالدین دبنگ خان کے ساتھ فلم "کک " اور "بجرنگی بھائی جان "میں کام کر چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 20:00:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :