عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری نے سری دیوی کو رونے پر مجبور کردیا

پیر 10 جولائی 2017 14:27

عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری نے سری دیوی کو رونے پر مجبور کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء)دو دن قبل ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم موم کی مرکزی اداکارہ سری دیوی فلم میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی کے لیے رو پڑیں۔بولی وڈ سپر اسٹار نے انتہائی جذباتی انداز میں عدنان صدیقی اور سجل علی کو محبتوں کا پیغام دیتے ہوئے ان کی تعریف کے لیے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اداکارہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکیں، اور رو پڑیں۔

ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو میں سری دیوی آغاز میں ہی عدنان صدیقی اور سجل علی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں سلام کرنے کے بعد کہتی ہیں، وہ دونوں اداکاروں کو بہت یاد کرتی ہیں۔ویڈیو میں سری دیوی نے سجل علی کو اپنا بچہ کہتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو کہا کہ فلم میں جس طرح آپ دونوں نے اداکاری کی وہ بہت اعلی تھی، آپ کے بغیر میں اس فلم کی تکمیل کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

اپنی مختصر ویڈیو میں سری دیوی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اور سسکیاں بھر کے رو پڑیں۔خیال رہے کہ 7 جولائی کو سری دیوی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی فلم موم ریلیز کی گئی تھی، اس فلم کا شائقین کو کافی انتظار تھا۔موم کے ذریعے عدنان صدیقی اور سجل علی نے بولی وڈ ڈیبیو کیا، جب کہ اس فلم کے دیگر اداکاروں میں نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 14:27:55

Rlated Stars :