مشہور ہالی ووڈ اداکار ڈینئیل کریگ نے ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے تیار

پیر 10 جولائی 2017 23:56

مشہور ہالی ووڈ اداکار ڈینئیل کریگ نے ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے تیار
(اردو پوائنٹ تازہ ترین-10جولائی2017)جمیز بانڈ 007 کے نام سنتے ہی ہالی ووڈ اسٹار ڈینیئل کریگ کانام ذہن میں آتا ہے جی ہاں بلکل مشہور ہالی ووڈ اداکار ایک بار پھر مشہور کردار میں اپنے مداحوں کو نظر آئینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرڈیوسر باربرا بروکلی نے ایک مرتبہ پھر ہالی ووڈ اسٹار کو جیمز بانڈ کے کردار کیلئے راضی کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈینئیل کریگ اس سے قبل پانچ مرتبہ جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کردار کو ایک نئی جہت بخشی تھی تاہم 2015 میں فلم سپیکٹر کی ریلیز کے بعداز وہ اس کردار سے کچھ نظر آئےجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ دنوں قبل ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں اب کبھی جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کرونگا تاہم تفصیلات کے مطابق غیر نئی جیمز بانڈ فلم میں ڈینئیل کریگ کے ہمراہ ایدریس البا، جیمز نارٹن، ایڈن ٹرنر اور ٹام ہارڈی کا نام لیا جا رہا ہے۔تاہم فلم سکائی فال کا تھیم سانگ گانے والی انگلش گلوکارہ ایڈل دوبارہ اس فلم میں اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلیان اینڈرسن کا نام بھی بانڈ گرلز کیلئے زیر غور ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 23:56:30