لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کالعدم قرار دے دی

منگل 18 جولائی 2017 15:35

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کالعدم قرار دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈراموں پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا بھارتی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر ڈراموں پر کیوں، چیف جسٹس نے وکلاکے دلائل سننے کے بعدبھارتی ڈرامے نشر کرنے کی اجازت دیدی۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 15:35:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :