ریتک روشن فلم کرش فور کے لئے تیار، وکاس بھل کی فلم کی شوٹنگ بعد میں کریں گے

جمعہ 28 جولائی 2017 19:47

ریتک روشن فلم کرش فور کے لئے تیار، وکاس بھل کی فلم کی شوٹنگ بعد میں کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن کے فلمساز وکاس بھل کی نئی فلم پر والد کی فلم کرش 4 کو ترجیح دینے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن کو ان کے والد و فلمساز راکیش روشن کی فلم کرش 4 اور وکاس بھل کی فلم جو ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بنائی جائے گی کی پیشکش کی گئی جن کے سکرپٹ پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے اطلاعات تھیں کہ ریتک روشن وکاس بھل کی فلم کی شوٹنگ پہلے شروع کریں گے لیکن اب ایسا نہیں ہے ،ریتک والد راکیش روشن کی فلم کرش 4 کی شوٹنگ پہلے شروع گے ۔کرش 4 کے سکرپٹ آخری مرحلے میں ہے جبکہ وکاس بھل کی فلم کے سکرپٹ پر ابھی کام جاری ہے۔

وقت اشاعت : 28/07/2017 - 19:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :