فلم مام میں سری دیوی کے ساتھ مناظر عکسبند کروانا چیلنجنگ تھا، اکشے کھنہ

جمعہ 11 اگست 2017 12:46

فلم مام میں سری دیوی کے ساتھ مناظر عکسبند کروانا چیلنجنگ تھا، اکشے کھنہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا کہ فلم مام میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مناظر عکسبند کروانا ایک چیلنجنگ تھا۔اداکار اکشے کھنہ نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ فلم مام میں سری دیوی کے ساتھ مناظر عکسبند کروانا اس لئے مشکل تھا کیونکہ وہ اداکاری میں کمال کی مہارت رکھتی ہیںاور وہ خودان کے سامنے کافی نروس ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ان کو نروس ہوتے دیکھ کر سری دیوی نے ان کا حوصلہ بلند کیا اور ان کی ہچکچاہٹ کو بھی دور کی،سری دیوی اچھی اداکارہ کے ساتھ اچھی انسان بھی ہیں ان کے ساتھ فلم مام کے سیٹ پر گزارا ہوا وقت ہمیشہ یاد رہے گا،فلم مام سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی،فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں اداکار نواز الدین،پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 12:46:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :