ندا چوہدری 18اگست سے گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی

پیر 14 اگست 2017 14:38

ندا چوہدری 18اگست سے گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) معروف اداکارہ ندا چوہدری 18اگست بروز جمعہ سے گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ ندا چوہدری کو نامور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے اپنے اسٹیج ڈرامے کے لئے کاسٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

18اگست سے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے کے لئے اداکارہ ندا چوہدری نے خصوصی ملبوسات اور آئٹم کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ ندا چوہدری گوجرانوالہ کے حلقوں میں بھی بڑی مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:38:42