فلم رائز آف دی فوٹ سولجریکم ستمبر کو ریلیز ہو گی

پیر 14 اگست 2017 16:31

فلم رائز آف دی فوٹ سولجریکم ستمبر کو ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) ہالی وڈ کی نئی فلم رائز آف دی فوٹ سولجریکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ایک فٹبال مداح کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو انڈر ورلڈ مافیا کا رکن بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپور برطانوی فلم میں اداکار کریگ بیئربراس نے فٹ بال فین پیٹ ٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ فٹبال فین پیٹ 1984 کی دہائی میں منظر عام پر آیا، جو منشیات اسمگلنگ کے لئے طاقت کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتا تھا اور آخر کار وہ پکڑا گیا لیکن قید کی سزا اسکی فطرت نہ بدل سکی۔ فلم کی کہانی جولین گل بے نے لکھی جبکہ اس کی ہدایات اپٹیمم ریلیسزنگ نے دی ہیں۔فلم یکم ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 16:31:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :