سویرا شیخ نے انگلینڈ میں مقیم اپنے دوست بزنس مین سے منگنی کر لی

جمعہ 1 ستمبر 2017 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے منگنی کر لی ۔ ذرائع کے مطابق سویرا شیخ نے انگلینڈ میں مقیم اپنے دوست بزنس مین سید دانش خان سے رواں ماہ لندن میں منگنی کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سویرا شیخ کے گھر والے دونوں کی شادی پر راضی نہیں اور اس حوالے سے سویرا شیخ کو اپنے خاندان کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/09/2017 - 13:20:21