میرا بیٹا نہایت سادہ طبیعت کا مالک، سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتا ہے، اکشے کمار

بدھ 22 مئی 2024 22:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) بالی ووڈ کے ستار اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے 21 سالہ آروو کو اداکار بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی کے ٹاک شو میںز گفتگو کے دوران اکشے کمار نے کہا، باوجود اسکے کہ ہمارا بیٹا مراعات یافتہ پس منظر کا حامل ہے لیکن اس نے نہایت ساہ زندگی کا انتخاب کیا ہے۔اکشے کمار کا اپنے بیٹے آروو کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ وہ نہایت ہی سادہ طبیعت کے مالک ہیں اور سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں کہا کہ اسٹار کڈ ہونے کے باوجود بیٹا اداکار بننے کی خواہش نہیں رکھتا، وہ فیشن کے کیرئیر کو اپنانا چاہتا ہے۔ اکشے نے کہا پندرہ برس کی عمر میں آروو نے گھر چھوڑا کیونکہ وہ پڑھنے لکھنے کا شائق اور تنہا رہنا چاہتا ہے، انھوں نے بتایا کہ آروو ان دنوں لندن کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔اکشے کمار کے مطابق میں اور میری اہلیہ نے آروو کی پرورش سادہ انسان کے انداز میں کی اور اس پر میں بہت خوش ہوں۔ جبکہ بیٹی نیتارا کو اچھے پہننے اوڑھنے کا شوق ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 22:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :