پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی

بدھ 22 مئی 2024 23:10

پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی بدھ کی شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز عصر الانہ مسجد شو مارکیٹ معین نیازی قوال اسٹریٹ میں ادا کی جائے گی مرحوم تاج محمد نیازی کا خانوادہ خانقاہی قوالی کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ھے تاج محمد کے والد معین نیازی قوال اور بڑے بھائی غوث محمد نیازی بھی قوالی کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے تھے تاج محمد نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر گروپ بنا رکھا تھا اور تاج محمد شاد محمد کے نام سے قوالی کے پروگرام کرتے تھے یہ گروپ چند روز قبل ہی پاکستان بھر کا کامیاب دورہ کر کے کراچی وپس کراچی پہنچاتھا قوالی کی دنیا میں تاج محمد نیازی کو ان کے فن کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 23:10:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :