ارجن رام پال پر 2کروڑ روپے کے غبن کا الزام

جمعرات 7 ستمبر 2017 13:59

ارجن رام پال پر 2کروڑ روپے کے غبن کا الزام
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء)بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ارجن رام پال پر فلم پروڈیوسر نے 2 کروڑ کے غبن کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رام پال کی فلم "ڈیڈی"کی ریلیز سے 3 دن پہلے فلم کے پروڈیوسر نے الزام عائد کیا ہے کہ ارجن رام پال کے پروڈکشن ہائوس نے 2 کروڑ کا غبن کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے پروڈکشن ہائوس پر ایف آئی آر دائر کر دی ہے۔فلم کے پرودیوسر مندار ڈلوی نے کہا فلم کی کاسٹنگ سے پہلے تمام شرائط و ضوابط طے ہونیکے باوجود کسی شرط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔تاہم ارجن رام پال اور مندار نے تمام سٹیٹمنٹس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 07/09/2017 - 13:59:51

Rlated Stars :