جنوبی افریقہ لیگ میں پریتی زنٹا نے بھی ٹیم خرید لی

اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:39

جنوبی افریقہ لیگ میں پریتی زنٹا نے بھی ٹیم خرید لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) آئی پی ایل کنگز الیون کی شریک مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خرید لی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خریدنے کے بعد پروٹیز لیگ میں اب تین بھارتی ٹیموں کے مالکان نے شمولیت اختیار کرلی، ان سے قبل شاہ رخ نے کیپ ٹائون نائٹ رائیڈرز خریدی تھی، جوہانسبرگ جائنٹس کی ملکیت جی ایم آر گروپ نے حاصل کی ہے، دہلی ڈیئر ڈیولز کی ملکیت بھی اسی کے نام ہے۔یاد رہے کہ ایونٹ 3 نومبر سے شروع ہوگا، اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/09/2017 - 14:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :