بندیا نے امریکہ میں اپنی میوزیکل آڈیو البم مکمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو پر بھی کام شروع کر دیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:14

بندیا نے امریکہ میں اپنی میوزیکل آڈیو البم مکمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو پر بھی کام شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) سینئر اداکارہ و گلوکارہ بندیا نے امریکہ میں اپنی میوزیکل آڈیو البم مکمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو پر بھی کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ بندیا شادی کر کے گزشتہ چار سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں ، انہوں نے وہاں اپنے میوزک کے شوق کو جاری رکھااور رواں سال انہوں نے 14اگست کو ہونے والی قومی پریڈ میں بھی ملی نغمات پیش کیے ۔اب انہوں نے اپنی نئی میوزیکل آڈیو البم مکمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس میں وہ خود بھی پرفارم کریں گی ۔

وقت اشاعت : 16/09/2017 - 14:14:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :