فلمساز چکری ٹولیٹی نئی فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 15:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلمساز چکری ٹولیٹی اپنی نئی فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز چکری ٹولیٹی جو ان دنوں اپنی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے کی عکسبندی نیویارک میں مکمل کرنے کے بعد اب احمد آباد میں کر رہے ہیں فلم کا ایک منظر جس میں ہیرو اور ہیروئن کو فرش پر گرے تیل سے پائوں پھسلا کر گرنا تھا،اس پورے منظر کی تیاری ہو چکی تھی فرش پر تیل بھی گرایا جا چکا ہے ، چکری ٹولیٹی ہیرو ہیروئن کو منظر سمجھاتے ہوئے بے دھیانی میںخود فرش پر گرے تیل سے پائوں پھسلا بیٹھے اور زخمی ہو گئے،اس وجہ سے وقتی طور پر فلم کی عکسبندی روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اہم کردار اداکارہ سوناکشی سنہا اور دلجیت دوسنج نبھا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2017 - 15:11:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :