بھارتی وزیرِ اعظم مودی پر تنقید، اداکار پرکاش راج پر مقدمہ۔

بدھ 4 اکتوبر 2017 22:09

بھارتی وزیرِ اعظم مودی پر تنقید، اداکار پرکاش راج پر مقدمہ۔
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج کو وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی، اس جرم کی پاداش میں ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار پرکاش راج کیخلاف لکھنو کی ایک عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیرِ اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک بیان میں پرکاش راج نے اپنی دوست اور مشہور صحافی گوری لنکھیش کے قتل کی تحقیقات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خوفناک واردات کا جشن منانے والے کچھ لوگوں کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندری مودی خود فالو کرتے ہیں، اسی کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ ہمارا ملک جہاں جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرکاش راج نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کا رویہ اس اداکار جیسا ہے جو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

مجھے تو لگتا ہے کہ وزیرِ اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی گوری لنکیش کے قتل کے جرم میں ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ گوری لنکیش کا رواں سال ستمبر کے شروع میں بنگلورو میں انہیں کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ 55 سالہ گولی لنکھیش ایک ہفتہ وار میگزین شائع کرتی تھیں۔ پرکاش راج اپنی دوست کے قتل کیخلاف احتجاجاً اپنے پانچ قومی ایوارڈ لوٹانے کی خواہشمند ہیں۔۔
وقت اشاعت : 04/10/2017 - 22:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :