لاہور میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر مجھے کبھی بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا‘اداکارہ سعدیہ امام

اتوار 28 مارچ 2010 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ لاہور میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر مجھے کبھی بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور سے کراچی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وسیم عباس اور یامین ملک کی ڈرامہ سیریل میں حصہ لینے کیلئے لاہور میں آئی تھیں جہاں میں نے اپنے سین ریکارڈ کروائے ہیں اب میرے سین مکمل ہو چکے ہیں مگر چند روز بعد میں دوبارہ لاہور واپس آؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میرا دوسرا گھر ہے مجھے کراچی اور لاہور میں کوئی فرق نظر نہیں آتا یہاں آکر مجھے جو اپنائیت اور محبت ملتی ہے وہ انتہائی قابل قدر ہے اور ویسے بھی تمام ساتھی فنکار میرے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس وقت ٹی وی ڈراموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی واحد اداکارہ ہوں یہ صرف خدا کا خاص فصل ہے جس کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2010 - 13:12:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :