مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرتا ہوں ‘ افتخار ٹھاکر

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔

اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ فلم ، ٹی وی او ر تھیٹر میں میری اداکاری کو پسند کرتے ہیں ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں ۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 14:11:21