کرکٹر شین وارن نے فحش فلموں کی اداکارہ کو نوکری پر رکھ لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

کرکٹر شین وارن نے فحش فلموں کی اداکارہ کو نوکری پر رکھ لیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) برطانوی جریدے دی سن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ بلی برٹ کو نوکری پر رکھ لیا ہے۔43سالہ بلی نے برطانوی دی سن کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شین وارن ان سے سماجی و نفسیاتی امور پر مشاورت کرتے ہیں تا کہ وہ اپنے سماجی تعلقات سے متعلقہ معاملات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کر سکیں اور مستقبل کے بارے میں بھی بہتر فیصلے کر سکیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شین وارن ہفتے میں کئی بار بلی سے براہ راست یا سکائپ کے ذریعے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔میڈیا میں اس معاملے پر ہونے والی سی چہ مگوئیوں کے بعد بلی نے واضح کیا ہے کہ ان کا تعلق جنسی نہیں ہے اور نا ہی وہ شین وارن کو منشیات کی لت کے بارے میں کوئی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔بلی برٹ نے 17 سال قبل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پورن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، لیکن آج کل وہ آسٹریلوی شہر پرتھ میں مقیم ہیں اور متعدد ٹی وی شوز میں جنسی مشیر کے طور پر شرکت کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 20:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :