ہالی ووڈ فلم’ تھور، ریگناروک ‘کا باکس آفس پر راج

پیر 6 نومبر 2017 19:22

ہالی ووڈ فلم’ تھور، ریگناروک ‘کا باکس آفس پر راج
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) امریکی باکس آفس پر اس ہفتے سپر ہیرو فلم تھور کا سیکوئل’ تھور، ریگناروک‘ چھایا رہا، جس نے ہفتے کے اختتام پر تمام فلموں کو واضح فرق سے پچھاڑ دیا۔

(جاری ہے)

مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ سپر ہیرو فلم’ تھور، ریگناروک‘نے ہفتے بھر میں 12 ارب 74 کروڑ روپے کما ئے اور کمائی کے لحاظ سے ٹاپ پر رہی۔ مِلا کیونس کی کامیڈی فلم ’ اے بیڈ مومز کرسمس‘ ایک ارب اناسی کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’جگسا‘ 71کروڑ 60 لاکھ روپے کما سکی اور اس کا نمبر تیسرا رہا۔ دوسری طرف بہت بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ’ جیو اسٹورم‘ کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور اب تک 48کروڑ رپے سمیٹنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 19:22:00