بروس لی کی آج سینتیسویں برسی منائی جا رہی ہے

منگل 20 جولائی 2010 16:12

لاس اینجلس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء) مارشل آرٹ کے مشہورِ زمانہ اداکار بروس لی کی آج سینتیسویں برسی منائی جارہی ہے بروس لی نے دنیا کو ہانک کانگ کی مارشل آرٹ فلموں سے متعارف کرایا اور موت کے سینتیس سال بعد بھی ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے۔

(جاری ہے)

بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں۔ لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔ ‘انٹر دی ڈریگن’ اور ‘فسٹ آف فیوری’ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف بتیس سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔گزشتہ برس بروس لی کے سابق گھر کو میوزیم بنانے کا اعلان کیاگیا اور ساتھ میں بروس لی پر تین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/07/2010 - 16:12:09

Rlated Stars :