رنویر سنگھ اب میرے لیے خلجی ہیں،شاہ رخ خان

پیر 5 فروری 2018 11:40

رنویر سنگھ اب میرے لیے خلجی ہیں،شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’پدماوت ‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ اب میرے لیے خلجی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر رنویر سنگھ کے سوال جس میں انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی طرف سے فلم ’’پدماوت ‘‘ دیکھنے کے لیے فکرمند ہیں، پر اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہچانا نہیں کیونکہ اب آپ میرے لئے دہلی کے سلطان علائوالدین خلجی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ’’پدماوت ‘‘ دیکھی ہے جو انھیں بہت پسند آئی ہے۔ فلم کی کہانی 16 ویں صدی کے شاعر ملک محمد جیاسی کی نظم ’’پدماوت ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ ،شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فلم میں علاو الدین خلجی کا کردار انتہائی منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود شاہ رخ خان نے فلم کی تعریف کرنے سے گریز نہیں کیا۔ اسی باعث انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 11:40:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :