موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہے،اداکارہ ریشم

منگل 6 فروری 2018 20:03

موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہے،اداکارہ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) پاکستانی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہوتا جا رہا ہے البتہ محبت کے دعوے ضرور کیے جاتے ہیں ۔ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے مگر میری بڑی بہن نے بچوں کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں ۔ جب میں پیدا ہونے والی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اس لیے مجھے والد کی شفقت میسر نہیں آئی اداکارہ ریشم نے خصوصی گفتگو کے دورا ن کہا کہ سینئر اداکارہ بابرہ شریف میری سب سے بہترین دوست ہیں شوبز کی دنیا میں میری سب سے زیادہ دوستی بابرہ شریف سے ہے اور ہم دونوں میں بڑا ہنسی مذاق چلتا ہے مگر اس کے باوجود بھی احترام کا رشتہ موجود ہے اور وہ مجھے اپنے ہاتھ سے اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کر کے دھوکے کھائے ہیں مگر اعتبار کرنے کی عادت اب تک نہیں گئی انہوں نے شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب کہا کہ کہ یہ مقدروں کی بات ہے اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میری زندگی میں داخل ہونیوالا کیسا ہو گا۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 20:03:17