کترینہ کیف کی شوٹنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں

جمعہ 9 فروری 2018 20:13

کترینہ کیف کی شوٹنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے سیٹ سے تصاویر لیک ہونے کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہیں جس میں اداکارہ کترنہ کیف نے گانے کی عکسبندی کے لئے چمکدار گولڈن لباس پہن رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار وجے کرشنا اچاریا کی فلم کی کہانی 1839 میں فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول کنفیشنز آف اے ٹھگ سے ماخوذ ہے۔فلم میں امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 7 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/02/2018 - 20:13:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :