اداکارہ عتیقہ اوڈھو (آج) 50سال کی ہوجائیں گی

اتوار 11 فروری 2018 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو (آج)12 فروری کو 50 سال کی ہوجائیں گی ۔ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ’’ انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’ جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/02/2018 - 14:10:09