اجے دیوگن مراٹھی فلموں میں جلوہ گر ہونگے

جمعرات 15 فروری 2018 21:39

اجے دیوگن مراٹھی فلموں میں جلوہ گر ہونگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء)بالی وڈ کے مشہور ہیرو اجے دیوگن متعددد ہندی فلموں میں نام بنانے کے بعد اب مراٹھی فلم انڈسٹری کا رخ کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ اجے دیوگن نئی مراٹھی فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ اس کیلئے اجے نے ہامی بھرلی ہے۔حال ہی میں اجے دیوگن کی نئی فلم ' ریڈ' کا ٹریلر اور نئے گیت سامنے آئے ہیں اس فلم میں وہ ایک اصول پسند ٹیکس افسر کا کردار ادا کرہے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/02/2018 - 21:39:39