صوفیانہ کلام سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیتا ہے ‘ گلوکارہ صنم ماروی

بدھ 7 مارچ 2018 12:40

صوفیانہ کلام سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیتا ہے ‘ گلوکارہ صنم ماروی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں ایک ایسی تاثیر ہے کہ جو اس کو نہیں سمجھتے وہ بھی اس کو سن کر جھومنا شروع کردیتے ہیں ،میری اصل پہنچان صوفیانہ کلام کی بدولت ہے اور میں صوفیانہ کلام سنا کر روحانی سکون محسوس کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ حیرت انگیز بات ہے کہ میں جب بھی بیرون ملک پرفارم کرتی ہوں تو مقامی باشندے جو صرف اپنے ملک کی زبان سمجھتے ہیں وہ بھی میرے صوفیانہ کلام پر بے ساختگی کے ساتھ جھومنا شروع کردیتے ہیں اور میں نے صوفیانہ گائیکی کا یہ اثر پور ی دنیا میں دیکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت صوفیانہ کلام کے اندر خود ہی ایک ایسی تاثیر ہے جو سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہے ۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 12:40:37

Rlated Stars :