راہول رائے فلم ’’ویلکم ٹو رشیا‘‘ سے فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گے

اتوار 11 مارچ 2018 14:20

راہول رائے فلم ’’ویلکم ٹو رشیا‘‘ سے فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار راہول رائے فلم ’’ویلکم ٹو رشیا‘ سے فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے ماضی کے معروف اداکار راہول رائے انسٹاگرام پر فلم ’’ویلکم ٹو رشیا‘‘ کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا کردار بدمعاش پولیس اہلکار ارسن کا ہے جو آدھا بھارتی اور آدھا روسی ہے اور روسی مافیا کے منسلک ہوتا ہے،جو بہت منفرد اور دلچسپ کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی جاری ہے، جو رواں سال ریلیز کی جائے گی اور مجھے فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم کے ہدایتکار نیتن گپتا اور پیشکش نیلو فلمز کی ہے۔ اداکار راہول رائے 2007 ء میں ریئیلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس ‘‘ کا پہلے سیزن کے فاتح رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/03/2018 - 14:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :