فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،آئندہ ماہ ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) ) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا 2 منٹ اور 23 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ورون دھوون ڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک لگڑری ہوٹل میں ہائوس کیپر ہیں جبکہ بنیتا سندھو ان کی ساتھی ورکر شوئیلی کا کردار ادا کر رہی ہیں،یہ فلم اداکارہ بنیتا سندھو کی پہلی فلم ہے جومحبت ، نیچر اور موسم خزاں پر مبنی ہے، فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:38:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments