بالی وڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے زخمی ہونے کے بعد فلم’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کردی

اتوار 25 مارچ 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے زخمی ہونے کے بعد سن گلاسز پہن کر فلم’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولن فرنینڈس فلم’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی کے دوران سکوئش کھیلتے آنکھ پر چوٹ لگنے سے ہوئے زخمی ہو گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پرخیرت دریافت کرنے والے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم عکسبندی دوبارہ شروع کردی ہے۔ فلم’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں سلمان خان،بوبی دیول،ڈیزی شا،انیل کپور اور ثاقب سلیم بھی شامل ہیں۔ریمو ڈیسوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عید الفطر پر ریلز ہو گی۔
وقت اشاعت : 25/03/2018 - 12:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :