اداکارہ میرا کی جانب سے عتیق الرحمان کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت کل تک ملتوی

منگل 3 اپریل 2018 22:10

اداکارہ میرا کی جانب سے عتیق الرحمان کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت کل تک ملتوی
لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) لاہور کی سول فیملی عدالت نے معروف اداکارہ میرا کی جانب سے اپنے شوہر ہونے کے دعوے دار عتیق الرحمان کے خلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت کل بروز بدھ تک ملتوی کر دی ۔ منگل کو سماعت کے موقع پر اداکارہ میرا اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔گزشتہ سماعت پر نکاح خوان نے نکاح کی تصدیق کر دی تھی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت میرا کے وکیل نے نکاح خوان پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں نے نکاح کا سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کیا، جس پرنکاح خوان نے کہا کہ نکاح رجسٹر اس لیے پیش نہیں کیا کہ وہ میرے پاس موجود نہیں،نکاح نامے پر میرا کا شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھے کا نشان نہیں لگوایاگیا،میرا کا والد مجھے نکاح پڑھوانے کے لیے لے گیا تھا،میرا کا شناختی کارڈ مانگا تھا مگر نہیں دیا گیا،میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ جھوٹا اور جعلی ہے، عتیق الرحمن سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کررہا ہے، ان کا کسی کے ساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا، جب وہ شادی کریں گی تو سب کو بلائیں گی، عدالت کے روبرو میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ نکاح کرنے کے بعد کیپٹن نوید سے بھی نکاح کیا،میرا کے وکیل نے نکاح خواں پر جرح مکمل کی تو عتیق الرحمان کے وکیل نے بحث مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی ، جس عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کر دی ۔

وقت اشاعت : 03/04/2018 - 22:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :