جب سے مودی کیخلاف بیان دیا مجھے بالی ووڈ میں کام دینا بند کردیا گیا ہے

،معروف بھارتی اداکار پرکاش راج کا دعویٰ

جمعہ 4 مئی 2018 21:14

جب سے مودی کیخلاف بیان دیا مجھے بالی ووڈ میں کام دینا بند کردیا گیا ہے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمران جماعت بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تب سے بالی ووڈ نے کام دینا بند کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ وننگ اداکار نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میںبھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل پر نریندر مودی کی خاموشی پر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تو بالی ووڈ نے مجھے سائیڈ لائن کردیا۔

(جاری ہے)

راج پرکاش نے کرناٹکہ کے انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائوتھ فلم انڈسٹری کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جب سے مودی کے خلاف آواز اٹھائی تب سے ہندی فلم انڈسٹری نے انہیں کام دینا بند کردیا۔پرکاش راج نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل نے مجھے بہت پریشان کیا ،وہ سوال اٹھاتی تھیں لیکن جب وہ آواز خاموش ہو گئی تو مجھے اپنا آپ بھی مجرموں جیسا لگا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے دو کروڑ نوکریاں دینے اوربلیک منی ختم کرنے کی باتیں کر کے بھارت کو امید دی لیکن ساڑھے تین سال بعد بھی یہ کام نہیں ہو سکے۔۔
وقت اشاعت : 04/05/2018 - 21:14:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :