کرینہ کپور خان کے فلم ویرے دی ویڈنگ کے اختتام میں 25 سال پرانا لہنگا پہننے کا انکشاف

پیر 4 جون 2018 19:44

کرینہ کپور خان کے فلم ویرے دی ویڈنگ کے اختتام میں 25 سال پرانا لہنگا پہننے کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے فلم ویرے دی ویڈنگ کے اختتام میں 25 سال پرانا لہنگا پہننے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ویرے دی ویڈنگ میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ کو بے حد خوبصورت دکھانے کے لئے معروف ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی خدمات حاصل کی گئیں اور یہ بوت کوئی نہیں جانتا کہ کرینہ کپور خان کا فلم ویرے دی ویڈنگ کے اختتام میں پہنا گیا لہنگا 25سال پرانا تھا۔

اس سلسلے میں ڈیزائنر سندیپ کھسلہ نے انسٹاگرام پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور کا فلم اختتام میں پہنا گیا ہلکے پیلے رنگ کا لہنگا ابو سندیپ کا بنایا گیا پرانا لہگا تھا جسے ہم نے 25سال قبل بنایا تھا جو پرانے کپڑوں کی کلیکشن میں سب سے زیادہ خوبصورت تھا اس کا بلائوز اور سکرٹ وہی رکھا لیکن اس میں صرف کرینہ کپور خان کے سائز کے مطابق تبدیلی کی جس کے بعد دوپٹے کے ساتھ اسے جدید انداز میں پیش کیا۔۔
وقت اشاعت : 04/06/2018 - 19:44:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :